بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیل کے چار فوجی اڈوں اور ایک ملٹری کمپنی کو نشانہ بنا دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دشمن کے 4 فوجی اڈوں اور ایک ملٹری کمپنی پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا کہ اس کے ڈرونز نے اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئربیس اور حیفا کے فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے گلیلوٹ بیس پر بھی حملہ کیا۔
مزاحمتی تنظیم کے مطابق اس نے مقبوضہ شہر ایکڑ کے شمال میں شراگا بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ حیفا شہر کے شمال مشرق میں مسگاو بیس کے ساتھ ساتھ الٹا ملٹری انڈسٹریز کمپنی کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ دعوے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں 5 یہودی ہلاک جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ حملہ شمالی سرحد کے قریب متولا قصبے کے قریب کیا گیا تھا۔