منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی مسترد کرنیکی خبر بےبنیاد ہے، ایف بی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی درخواست مسترد کیے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی مسترد کرنے کی خبر بےبنیاد ہے، اہداف نظرثانی سے متعلق آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ نہ ہی اہداف میں نظرثانی کا موضوع کبھی ایجنڈے پر رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اہداف پر نظرثانی پر بات نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

ایف بی آر نے ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ افسوس کی بات ہے الیکٹرانک میڈیا کے کچھ چینلز نے یکسر ایک من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اہداف میں نظر ثانی کے لیے ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ اس بات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے کہ اس موضوع پر آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ملاقات کی گئی ہے۔ یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی اجلاس، چاہے وہ ورچوئل ہو یا دیگر، یہ موضوع ایجنڈے کا حصہ نہیں رہا ہے۔

لہذا، ایف بی آر نہ صرف اس خبر کو مسترد کرتا ہے بلکہ قومی ذرائع ابلاغ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں سے گریز کرے جو ہمارے قومی مفادات پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں