اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ۔۔۔ بیرسٹر سیف نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے۔

- Advertisement -

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کیلئے باہر محلات بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں