جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حکومت کا قومی اسمبلی سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے 3 اہم بل منظوری کیلیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کیلیے پیش ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں ترمیم سے آئینی بینچ کے سربراہ کو ججز کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کی جائے گی جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ارکان اسمبلی کو کل ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں