جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آتشبازی پر اعتراض کرنے والا دل کا مریض ملزمان کے تشدد سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں ملزمان نے آتشبازی سے منع کرنے پر طیش میں آ کر بزرگ شہری کو تشدد سے ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ شہری کو اُس وقت پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا جب اس نے علاقے میں ملزمان کو پٹاخے پھوڑنے سے منع کیا۔

مقتول کے بیٹے ونود کے مطابق ان کا ایک پڑوسی اور اس کے دوست دیوالی کی رات پٹاخے پھوڑ رہے تھے، جب والد بچن رائے نے اعتراض اٹھایا تو پہلے تلخ کلامی ہوئی تاہم بعد میں ملزم راجو، دھیرج اور نندو نے والد کی پٹائی کی۔

- Advertisement -

بچن رائے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ونود اور اس کی اہلیہ نے مداخلت کی تو ملزمان نے ان پر بھی تشدد کیا۔

مقتول کی اہلیہ نے پولیس پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع دینے پر پولیس کی تین ٹیمیں موقع پر پہنچیں لیکن کارروائی کرنے کے بجائے انہوں نے دائرہ اختیار پر جھگڑا کیا۔

ملزمان کے خلاف بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ان کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

فرید آباد پولیس کے پی آر او یشپال سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پولیس ٹیموں کی طرف سے لاپرواہی کے الزامات کی بھی جانچ کر رہے ہیں اور اس کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں