جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلوچستان: اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا کہ موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی، ایف سی اور پولیس نے کامیاب مشترکہ کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈٰی نے بتایا کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے 5 سے 7 دہشتگرد کا پیچھا کیا جا رہا ہے، ہلاک و گرفتار دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ہلاک و گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ کارروائیاں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اور فیصل آباد میں کی گئی تھیں۔

گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔ شر پسندوں کی شناخت ندیم مرتضیٰ، محمد جابر، آصف افتخار، شمس الدین، اعجاز حسین، حسن خان، شاہد سعید، فاروق احمد کے نام سے ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں