جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کینیڈا نے بھارت کو ”سائبرتھریٹ“ کی فہرست میں شامل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکارکی دوسری ریاستوں کے معاملات میں دخل اندازی کھل کر سامنے آگئی، کینیڈا نے نیشنل سائبر تھریٹ اسسمنٹ 2025-2026 رپورٹ جاری کردی۔

نیشنل سائبر تھریٹ اسسمنٹ 2025-2026 رپورٹ کے مطابق بھارت سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے مخالفین کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت سائبر صلاحیتوں کو کینیڈین شہریوں کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔

کینیڈین خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نواز ہیکٹویسٹ گروپ کینیڈاکی مسلح افواج کی ویب سائٹوں پر سائبر حملے اور جاسوسی میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

کیرولین زیویئر،کینیڈا کی کمیونیکیشن سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”بھارت کو ایک نئے سائبر خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے“۔

اس سے قبل کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے کینیڈا کی قومی سلامتی کمیٹی میں بھارتی سازش بے نقاب کردی۔

ڈیوڈ موریسن نے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ امِیت شاہ سکھوں کونشانہ بنانے میں ملوث ہیں، انھوں نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا۔

چند روز قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امیت شاہ کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے تشدد اور دھمکیوں کی مہم کے پیچھے ہیں۔

کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے پارلیمانی پینل کو بتایا کہ انہوں نے امریکی اخبار کو تصدیق کی تھی کہ اس سازش کے پیچھے بھارتی وزیر داخلہ کا ہاتھ تھا۔

قومی سلامتی کی مشیر نتھالی ڈروئن نے بھی کمیٹی کو بتایا کہ کینیڈامیں بھارتی سفارت کاروں نے بھارتی اور کینیڈین شہریوں کے بارے میں انٹیلی جنس اکٹھی کیں اوراسے نئی دہلی تک پہنچایا۔

امریکی انتخابات : وہائٹ ہاؤس کو آہنی قلعے میں کیوں تبدیل کیا گیا؟

سکھ فارجسٹس تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ پُرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم بھارتی دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں