امریکی صدارتی الیکشن میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا سنہرا دور شروع ہونے والا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کاملاہیرس بہت ہوچکا، اب تمہیں جاناہوگا، سابق صدر نے کہا کہ الیکشن کے نتائج 5 نومبر کو ہی سامنے آنے چاہئیں۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ جوبائیڈن کے خراب نظام کوٹھیک کریں گے، کاملا ہیرس نے 4 سال تک ہیلتھ ورکرز کیلئے کچھ نہیں کیا، ہم اقتدار میں نئی نوکریاں فراہم کریں گے، عوام کو خوشحال بنائیں گے۔
دوسری جانب امریکا کی صدارتی امیدوارکاملاہیرس کا مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی عوام ٹرمپ کے قبل از وقت جیت کے دعوے میں نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے، 2020 کا صدارتی انتخاب شفاف تھا جس میں ٹرمپ کو شکست ہوئی۔
کینیڈا نے بھارت کو ”سائبرتھریٹ“ کی فہرست میں شامل کرلیا
کاملا ہیرس نے کہا کہ امید ہے یہ انتخاب بھی صاف و شفاف ہوگا، گزشتہ الیکشن بھی شفاف تھا یہ بھی شفاف ہوگا۔