اسلام آباد : جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائرکردی ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے،آئینی ترمیم آئینی ڈھانچے اورمتعدد آئینی شقوں کےخلاف ہے۔
- Advertisement -
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے اور پارلیمانی کمیٹی کی جانب سےچیف جسٹس کاتقررکالعدم قرار دیاجائے۔
جے آئی نے استدعا کی کہ قرار دیا جائےچیف جسٹس پاکستان کاتقررسنیارٹی کےمطابق ہوگا، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔