پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

لڑکی جھولے سے گر کر جان کی بازی ہار گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا جہاں اونچے جھولے سے گر کر ایک لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں ایک لڑکی ہلاک جبکہ اس کی ساتھی شدید زخمی ہوگئی، واقعہ گزشتہ روز ضلع تروپتی کے تر چنور روڈ پر واقع شلپا رامم میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق سیر و تفریح کی غرض سے آئی دو لڑکیاں بڑے جھولے کے کیبن میں سوار ہوئی تھیں، جھولا تیزی سے جھول رہا تھا کہ اچانک 20 فٹ کی بلندی پر جاتے ہی جھولے کا کیبن ٹوٹ کر نیچے گر پڑا جس کے باعث دونوں لڑکیاں نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں زخمی لڑکیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر 25 سالہ لوکیشوری موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ اس کی ساتھی گوتمی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کیبن میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور دو افراد کے بیٹھنے سے یہ افسوسناک پیش آیا، پولیس نے اس معاملے میں وہاں کے ذمہ دار پربھا کر کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے شمالی کیرولائنا کے ایک تفریحی پارک میں جھولا تکنیکی خرابی کے سبب دورانِ سواری رک گیا جس کی وجہ سے جھولے میں سوار افراد ہوا میں الٹے معلق ہوگئے۔

ماضی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جھولوں کے رکنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں تاہم اس بار معاملہ گزشتہ معاملات سے کچھ مختلف تھا کیوں کہ ہوا میں رکنے والاجھولا سیدھا نہیں بلکہ الٹا تھا۔

عام طور پر کمزور دل لوگوں کو دیو ہیکل جھولے اس وقت تک اچھے لگتے ہیں جب تک ان میں بیٹھ کر سواری نہ کی جائے لیکن سواری کے دوران اچانک کوئی انہونا واقعہ پیش آجائے تو بندہ ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیتا ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ جو انتہائی خوفناک اور سنسنی خیز تھا مذکورہ واقعہ پارک میں تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، یہ واقعہ کیرولائنا میں کیرو وِنڈز تفریحی پارک میں 4اگست کو رات نو بجے پیش آیا۔

کراچی :کلفٹن پلے لینڈ میں جھولے سے نوجوان کیسے گر کر مرا؟ دوست نے بتا دیا

دل دہلا دینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیو ہیکل جھولے رولر کوسٹر کی خرابی کے بعد اس میں سوار افراد عمودی انداز میں 160 فٹ ہوا میں الٹے معلق ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں