اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، علیمہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، انہوں نے آج پھر کہا وہ کوئی ڈیل نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 دن سیل میں رکھا گیا مینٹلی ٹارچر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری حکومت بیٹھ کرجھوٹ بول رہی ہے انصاف کا مذاق بنا دیا ہے، ہمارے اوپر 10 ایف آر درج ہیں ایک میں تو 4 تاریخ کو اٹھالیا تھا، ہم اپنے ججز اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہماری نظرمیں بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے ، بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہے نہ کوئی ان کے پاس آیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہی رکھنا چاہتے ہیں، ان کی رہائی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، غلط خبریں چل رہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آرہے ہیں خوشخبری مل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں