منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پاکستانی بیٹرز نے سستی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 25 سے زائد اوورز ڈاٹ کھیل ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے سستی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور آدھے سے زائد اوورز ڈاٹ کھیلے۔

میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹرز نے تو فلاپ شو پیش کیا لیکن بولرز نے جان لڑائی تاہم آخر میں فتح میزبان آسٹریلیا کے نام رہی۔ اس میچ کی ذمے داری پاکستان کی سست بیٹنگ پر عائد ہوتی ہے۔

پاکستانی ٹیم مکمل 50 اوورز نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں ہی 203 رنز پر میدان بدر ہوگئی تاہم (162 گیندیں) 25 سے زائد اوورز ڈاٹ کھیل ڈالے۔

- Advertisement -

گرین شرٹس نے مجموعی طور پر 46.4 اوورز (280 گیندیں) کھیلیں جس میں سے 162 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا۔ میچ کے ہیرو مچل اسٹارک نے اپنے کوٹے کے 10 اوورز میں 44 گیندیں ڈاٹ کرائیں۔

قومی ٹیم نے ابتدائی 20 اوورز میں 75 گیندیں اور اگلے 26.4 اوورز میں 66 ڈاٹ بالز کھیلیں۔ مچل اسٹارک اور کپتان پیٹ کمنز نے اکیلے ہی 13 اوورز کے برابر ڈاٹ بالیں کرائیں۔

اسپنر ایڈم زمپا نے بھی پاکستانی بیٹرز کو ہلنے نہ دیا اور 10 اوورز میں 30 ڈاٹ بالز کرانے کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پاکستانی بلے باز اننگ کی 61.34 فیصد گیندوں پر صرف دفاعی شاٹ کھیتے ہی دکھائی دیے۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے 8 بولرزکا استعمال کیا اور رنز کی رفتار نہ بڑھنے دے کر گرین شرٹس پر دباؤ ڈالے رکھا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے سست بیٹنگ کا مظاہرہ کپتان اور نائب کپتان کی جانب سے دیکھنے میں آیا۔ محمد رضوان نے 71 گیندوں پر 44 رنز کی اننگ کھیلی اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 61.97 رہا جب کہ ان کے نائب سلمان علی آغا ان سے بھی سست رفتار رہے جنہوں نے 12 رنز بنانے کے لیے 29 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 41.37 رہا۔ عبداللہ شفیق نے 26 گیندوں پر 12 رنز، بابر اعظم نے 44 گیندوں پر 37 رنز بنا پائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے 100 سے زائد کی اسٹرائیک ریٹ سے صرف فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بیٹنگ کی۔ شاہین نے 19 گیندوں پر 24 اور نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی اننگ کھیل کر بلے بازوں کو بیٹنگ کا سبق سکھایا۔

آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں