جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نومبر، دسمبر میں ریکارڈ 48 لاکھ شادیاں ہوں گی!

اشتہار

حیرت انگیز

نومبر اور دسمبر میں ریکارڈ 48 لاکھ شادیاں ہوں گی اس کے نتیجے میں کاروبار چمکے گا اور کروڑوں اربوں کا لین دین ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے کے مطابق نومبر اور دسمبر میں بھارت بھر میں ریکارڈ 48 لاکھ شادیاں ہوں گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مختلف شعبوں میں کروڑوں اربوں روپے کا کاروبار ہوگا۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (کیٹ) نے 48 لاکھ شادیوں سے 6 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کی امید ظاہر کی ہے۔ صرف دہلی میں 4.5 لاکھ شادیوں سے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہوگا۔ تاجروں کے مطابق لوگوں نے دیوالی سے پہلے ہی شادی کی خریداری شروع کر دی تھی۔

- Advertisement -

کیٹ اچاریہ کے مطابق اس سال نومبر میں 12، 13، 17، 18، 22، 23، 25، 26، 28، 29 کی تاریخ اور دسمبر میں 4، 5، 9، 10، 11، 14، 15، 16 کا ’مہورت‘ خاص بنا ہوا ہے۔

کیٹ نے یہ سروے 75 شہروں میں کاروباری تنظیموں سے بات چیت کے بعد جاری کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق دیوالی میں بے تحاشہ کمائی کرنے والے تاجروں نے 12 نومبر سے شروع ہونے والی شادیوں کے سیزن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امسال لوگوں کی بڑی تعداد نے دیوالی پر مختلف قسم کی رعایتی سیل کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوالی کی خریداری کے ساتھ ہی شادیوں کی بھی خریداری کر لی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال شادی کے اس سیزن نومبر اور دسمبر میں بھارت میں 35 لاکھ شادیاں ہوئی تھیں اور اس کے لیے کروڑوں روپے کا کاروبار ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں