منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

بھارتی کمپنی کی وجہ سے نصف بنگلہ دیش اندھیرے میں ڈوبنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف کاروباری گروپ اڈانی نے بنگلہ دیش کو بجلی کی فراہمی نصف کر دی ہے جس کی وجہ واجبات کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اڈانی نے لگ بھگ 850 ملین ڈالرز کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش کو بجلی کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

بنگلہ دیش کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں اڈانی گروپ کے کوئلے سے چلنے والے پلانٹ سے 13 گیگاواٹ کی بیس لوڈ بجلی کی طلب کا سات سے 10 فیصد کے درمیان فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

اڈانی نے ستمبر میں ڈھاکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے واجبات کی ادائیگی کرے بصورت دیگر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری نہ رہ سکے گی۔

جمعے کو اڈانی کے گوڈا پلانٹ نے 1,496 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے مقابلے میں 724 میگاواٹ کی فراہمی کی، جبکہ بنگلہ دیش کو تقریباً 1,680 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش پاور ڈویلپمنٹ بورڈ (بی پی ڈی بی) کے چیئرمین رضا الکریم کا کہنا ہے کہ ہم دوسرے پلانٹس چلا کر اس خلا کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش نے اکتوبر میں اڈانی کو 97 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، جو پچھلے تین ماہ کی ادائیگی سے زیادہ تھی جب کہ اس حوالے سے ہم اڈٓانی گروپ سے بات چیت کر رہے ہیں۔

چیئرمین بی پی ڈی بی نے کہا کہ ہم نے اڈانی گروپ سے کہا ہے کہ ایک مہینے میں مکمل ادائیگی کرنا ممکن نہیں ہے، تاہم ہم ادائیگی کے حجم کو آہستہ آہستہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکل آئے گا۔

بنگلہ دیش کے آئین میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں