جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

آسٹریلیا سے سیریز کیلیے پاکستانی کھلاڑی کیا خاص تیاری کر رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے چھ کھلاڑیوں کی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل عثمان خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 کھیلنے کی اچھی تیاری ہورہی ہے ماربل رکھ کر تیز اور باونسی بال کھیلنے کی پریکٹس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے کَٹ اور پُل کیلئے خاص تیاری کرنا ہوگی کیونکہ آسٹریلیا میں کنڈیشن مختلف ہوتی ہے ماربل پر پریکٹس کی وجہ پُل اور کُٹ کی اچھی تیاری مکمل کرنا ہے۔

- Advertisement -

عثمان خان نے کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز کی ویڈیوز بھی دکھ رہا ہوں توجہ صرف آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مرکوز ہے فی الحال چیمپئنز ٹرافی دور ہے اس بارے میں نہیں سوچ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں ٹاپ آڈر ناکام ہوتا ہے پاکستان کا ہی نہیں آسٹریلیا کا ٹاپ آڈر بھی جلد آوٹ ہوجاتا ہے رضوان کے ساتھ ملتان سلطانز میں کھیلتا رہا ہوں رضوان کی سب کھلاڑیوں کے ساتھ تال میل اچھی رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں