بھارتی ایئرفورس کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جہاز زمین پر ڈھیر ہو گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق مِگ ٹوئنٹی نائن فائٹر جیٹ آدم پور کے فضائی اڈے سے اڑان بھر کر مشقوں کےلیے آگرہ جارہا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سےگر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تاہم حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل 2 ستمبر کو راجستھان کے باڑمیر کے قریب ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
باڑمیر سیکٹر میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران، ایک IAF MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پائلٹ محفوظ طریقے سے جہاز سے باہر نکل آیا تھا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں غیر پیشہ ورانہ رجحان اور تربیت کے فقدان کے باعث فوجی طیاروں کے حادثات معمول کی بات بن چکے ہیں۔
گزشتہ سال بھارتی فضائیہ MiG-21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں تین خواتین اور ایک شیر خوار بچہ ہلاک ہوگئے تھے۔