منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں جی ڈی پی تناسب آج بھی 90 کی دہائی والا ہے، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک عدم استحکام کے باعث گروتھ نہیں بڑھ سکی، جی ڈی پی تناسب 90 کی دہائی والا ہے۔

کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے سالانہ پائیدار ترقی کے اہداف پر منعقد کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 90 کی دہائی کے مطابق 11 فیصد پر ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے مائیکرو اکنامک جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اب حکومت پاکستان درست سمت میں گامزن ہے جس سے استحکام نظرآرہا ہے۔

- Advertisement -

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ صوبوں کے اقدامات اور فِسکل پیکٹ اور وفاق کے اقدامات میں استحکام نظرآ رہا ہے۔

پاکستان کو تقریباً مسلسل 2 دہائیوں تک استحکام کیساتھ پالیسیوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے، پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے تقریباً 3 دہائی تک سماجی تحفظ کے شعبے پر کام کرنا ہو گا۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کو شارٹ ٹرم کرائسز کا بھی سامنا رہا جس کے باعث گروتھ میں رکاوٹ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں