امریکا میں صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے غزہ جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
الیکشن مہم کے اختتام میں کاملا ہیرس نے بہت سے عرب امریکیوں والی مشی گن کی سوئنگ اسٹیٹ کا رُخ کیا اور عرب مسلمانوں ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سال مشکل رہا، غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے پیمانے اور لبنان میں شہریوں کی ہلاکتوں اور نقل مکانی کو دیکھتے ہوئے یہ تباہ کن ہے اور بطور صدر، میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کو گھر پہنچانے، غزہ میں مصائب کے خاتمے، اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانے، اور فلسطینی عوام کو اپنے وقار، آزادی، سلامتی کے حق کا ادراک یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔
مشی گن کے ایسٹ لانسنگ شہر میں ایک ریلی کے دوران تالیاں بجاتے ہوئے انہوں نے شرکأ کو غزہ جنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کروائی جہاں 200,000 عرب امریکی رہتے ہیں۔
تاہم صدارتی امیدوار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے پاس غزہ جنگ کو ختم کرنے کا کیا منصوبہ ہے؟ جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو سب سے بڑا فوجی امداد فراہم کرنے اور سب سے بڑا امریکا ہے۔