پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

26ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :  26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہو گا، چیف جسٹس یحی آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر اورجسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

چھبیس ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پر غور ہوگا، آئینی بینچ پانچ ارکان پر مشتمل ہو گا اور کمیشن آئینی بینچ کے سربراہ کا بھی تقرر کرے گا۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی بات ہو گی۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان،پاکستان بارکونسل کے نمائندے اخترحسین بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کےفاروق ایچ نائیک،نون لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمرایوب، شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید بھی شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں