منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

حج پالیسی 2025 کی منظوری ! سرکاری حج کے لئے کتنے لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی گئی ، حج پیکج کتنے لاکھ کا ہوگا اور حج درخواستوں کی وصولی کب ہوگی؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025کی منظوری دے دی۔

1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے اور حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔

- Advertisement -

حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا جائے گا، وزارت مذہبی امور نے خواہشمند بینکوں سے 25 نومبر تک کوائف طلب کر لیے۔

پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، حج کوٹہ گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہوگا تاہم عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں