جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ، اضافی وصولی کس مہینے میں کی جائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا  نے کراچی کے لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ، اضافہ اگست2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی۔

- Advertisement -

نومبرکے بلز میں کے ای صارفین جون کی ایڈجسٹمنٹ میں3.17 روپے فی یونٹ، دسمبر میں کے ای صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں3.03روپےفی یونٹ دیں گے۔

کےالیکٹرک نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

خیال رہے کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، اکتوبر کے مقابلے رواں ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ میں 58 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں