جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’’مصطفیٰ نے شرجینا کے ساتھ اچھا نہیں کیا‘‘ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سب سے سپرہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کا ناظرین کو بے صبری سے انتظار ہے، شائقین جاننے کے متمنی ہیں کہ آخری قسط میں کیا ہونیوالا ہے۔

ملک بھر میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے کے حوالے سے ناظرین کی دھڑکنیں تیز ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ڈرامے کا اختتام خوشی پر مبنی اور اچھا ہونا چاہے، کسی نے کہا کوئی مرجائے گا تبھی ڈرامہ مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

کبھی میں کبھی تم کے مداحوں نے رائے دی کہ مصطفیٰ نے شرجینا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اس لیے وہ شرجینا کو منائے۔

- Advertisement -

ناظرین کو اس وقت کے مقبول ترین ڈرامے کی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار ہے جبکہ کبھی میں کبھی تم کی بے انتہا کامیابی کے پیش نظر اس کی آخری قسط کو آج سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے گا۔

ایک مداح نےکہا کہ ڈرامے ک اختتام اچھا ہوگا تو سب خوش ہونگے، دکھی اینڈنگ ہوئی تو سب کافی عرصے تک روتے رہیں گے، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ کسی کو مرنا نہیں چاہیے ہم لوگ چاہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہوجائے۔

اے آر وائی ڈیجیٹیل کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، اپنی بہترین کہانی اور اداکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث یہ اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے، دنیا بھر میں لوگ اس کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

آخری قسط کے نشر ہونے سے قبل ہی ڈرامے کے یوٹیوب پر ایک ارب سے زیادہ ویوز ہوچکے ہیں، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک میں بھی مصطفیٰ اور شرجینا کی کہانی سے جڑے ہوئے ہیں۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں