اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں ماہرہ خان کو ایک تقریب میں شاہ رخ خان کی تعریف میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں سُپر اسٹار کی ہیروئن بن کر اپنی لاجواب اداکاری کی بدولت داد سمیٹی تھیں۔

- Advertisement -

ماہرہ خان کو فلم ’رئیس‘ میں کیوں کاسٹ کرنا پڑا؟

لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے اپنے تجربے پر روشنی ڈالی اور سُپر اسٹار کی دوسروں کو قابلِ قدر محسوس کروانے کی صلاحیت کی تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے ’کنگ خان‘ کی شخصیت کا سب سے خوبصورت پہلو بیان کیا کہ وہ کسی کی بھی بات بہت توجہ سے سنتے ہیں، چاہے وہ آمنے سامنے بات کر رہے ہوں یا پھر فون پر۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ جب آپ اُن سے بات کریں یا میسج کرتے ہیں تو آپ خود کو بہت اہم محسوس کرنے لگتے ہیں۔

پچھلے دنوں فلم ’رئیس‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کی کاسٹنگ کے پیچھے کی کہانی بیان کی تھی۔

ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے بتایا تھا کہ ہمیں فلم کیلیے ایک ایسی اداکارہ کی تلاش تھی جو شاہ رخ خان کی ہم عمر یا ان کے مطابق ہو، اُس وقت سُپر اسٹار کی عمر 50 برس تھی لہٰذا ہمیں ایسی ہیروئن کی ضرورت تھی جو کم از کم 30 سال کی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں