بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ نے الزامات لگا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی سیکرٹ سروس پر تنقید کی ہے۔

امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل زور شور اور پر امن طریقے سے جاری ہے، تاہم اس موقع پر دہشت گردی کے خطرے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکرٹ سروس  کی وجہ سے پہلے مشکلات پیش آئی مجھ پر حملے کے بعد سےسیکرٹ سروس کے اقدامات میں بہتری آئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری بڑی بڑی ریلیوں کی سیکیورٹی پر کم اہلکار تعینات کیے گئے جب کہ جوبائیڈن کی چھوٹی ریلیوں کے لیے بھی بڑے سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے فوکس نیوز پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فوکس نیوز، اوپرا ونفری کے رویے سے مایوسی ہوئی، فوکس نیوز، اوپرا ونفری  نے امریکی رائے کو تقسیم کر دیا فوکس نیوز اور اوپرا ونفری کا طرز عمل  انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے واضح کہا کہ اب تک الیکشن شفاف ہو رہے ہیں نہ جیتا تو ہار تسلیم کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں