پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے کا شاندار اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصفطفیٰ اور شرجینا پھر سے ایک ہوگئے، ڈرامے کے شاندار اختتام نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی ہیپی اینڈنگ سے مداح بہت خوش ہیں، خاص کر خواتین اس بات پر نہال ہیں کہ شرجینا مان گئی اور وہ واپس مصطفیٰ کے پاس آگئی ہے، دنوں کے درمیان دوریاں ختم ہونے پر ڈرامے کے شائقین نے سکھ کا سانس لیا اور سینما ہالز سے خوشی خوشی گھر گئے۔

ڈرامے کی آخری قسط کا پریمیئر ہوا اور اسے پاکستان بھر کے سینما گھر میں دکھا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے لطف اندوز ہوئی، اس کے علاوہ آخر قسط سینما میں دیکھنے کے لیے شوبز کی نامور شخصیات بھی آئی تھی۔

- Advertisement -

ڈرامے کی پوری کاسٹ کراچی کے سینما گھر پہنچی تھی، مداحوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

کبھی میں کبھی تم کے ہیرو فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آج بھی اتنی عزت سے نوازا، جاوید شیخ نے کہا کہ ایک ارب ویوز سے ہی ڈرامے کی سپرہٹ مقبولیت ثابت ہوتی ہے۔

مداحوں نے کہا کہ ڈرامہ بہت اچھا تھا اور اس کی اینڈنگ بھی ہیپی تھی، شرجینا نے مصطفیٰ کو بہت تنگ کیا لیکن شکر ہے کہ وہ اختتام پر مان گئی۔

خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹیل کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، اپنی بہترین کہانی اور اداکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث یہ اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا، دنیا بھر میں لوگ اس کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

آخری قسط کے نشر ہونے اور سینما میں لگنے سے قبل ہی ڈرامے کے یوٹیوب پر ایک ارب سے زیادہ ویوز ہوچکے ہیں، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک میں بھی مصطفیٰ اور شرجینا کی کہانی کو بہت پسند کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں