امریکی انتخابات میں ایک بار پھر روس پر مداخلت کا الزام عائد کردیا گیا ریاست ایریزونا میں دھاندلی کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکا کی تمام ریاستوں میں 5 نومبر کو انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایریزونا میں دھاندلی کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ ریاست جارجیا میں بم کی افواہیں سامنے آئی، ایف بی آئی نے کہا کہ امریکی انتخابات 2024 میں روس جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث نکلا ہے۔
امریکی ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ووٹنگ میں ہیرا پھیری کی جھوٹی ویڈیو وائرل ہے، جعلی ویڈیو میں ووٹ کاملا ہیرس کےحق میں تبدیل کرتے دکھائے گئے
ایف بی آئی حکام نے کہا کہ ایریزونا میں جھوٹی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی، جارجیا میں پولنگ کے دوران بم کی جھوٹی اطلاع روس سے پھیلا گئی۔
سیکریٹری اسٹیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بم کی افواہوں کی وجہ سے پولنگ کے عمل خلل پڑا اور اسے آدھےگھنٹے کیلئےروکنا پڑا۔