جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مقامی صحافی کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ : مقامی صحافی کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار3ملزمان رشتہ دار جبکہ ایک ملزم کوڈی جی خان سے بلوایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی اشفاق سیال کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ، ڈی پی او حسنین حیدر نے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس ٹیم نے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اشفاق سیال کو منصوبہ بندی کرکے قتل کیا گیا،تمام شازش بےنقاب کردی، کیس میں گرفتار تین  ملزمان رشتہ دار،ایک ملزم کوڈی جی خان سےبلوایاگیا۔

- Advertisement -

حسنین حیدر نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری میں ملازم ثمرسیال نےساتھی رمضان کیساتھ ملکر گولیاں ماریں،ناصرسیال اور چاند سیال نے سہولت کاری کرتے ہوئے اسلحہ اورگاڑی فراہم کی۔

قتل کیس میں ایک سرکاری افسرعبوری ضمانت پرہے، اس سرکاری افسرکےخلاف ٹھوس شواہدپرتفتیش آگےبڑھائی جائےگی۔

ڈی پی او نے ایم پی اے اجمل چانڈیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سےآگاہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں