جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیٹی کی دوسرے شادی کیوں کروائی؟ سابقہ داماد نے سسر کو گولی مار کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میٹروول میں بیٹی کی دوسرے شادی کروانے پر سابقہ داماد نے سسر کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم صاحب زادہ کی2سال قبل طلاق ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروویل ضیا کالونی میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ پرویز کے نام سے ہوئی۔

،پولیس نے بتایا کہ سابق داماد نے سسر کو گولی مار کر قتل کیا، ملزم مقتول کی بیٹی کو طلاق دے چکا تھا، دونوں کے درمیان طلاق کے معاملے پر جھگڑا رہتا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 7بجے پیش آیا ملزم کا نام صاحب زادہ ہے ،ملزم کی 2 سال قبل مقتول کی بیٹی سے طلاق ہوئی تھی اور طلاق کے بعد مقتول نے اپنی بیٹی کی دوسری شادی کرادی تھی۔

ملزم کہتا ہے میری طلاق نہیں ہوئی ، طلاق کی بات پر ملزم اور مقتول کا جھگڑا رہتا تھا تاہم جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملاہے۔

ملزم نے اپنے سسر کو گھر کے باہر بلا کر قتل کیا تاہم فرارملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں