جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

پاسپورٹ فری کرنے کی سہولت سے ہزاروں افراد مستفید

اشتہار

حیرت انگیز

چمن: پاک افغان سرحد پر آمدورفت کیلئے پاسپورٹ کے اجرا میں سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ فری کرنے پر ہزاروں افراد نے پاسپورٹ بنا لیے ہیں۔ پاک افغان سرحد پر ون ڈاکومنٹ رجیم کے بعد آمد و رفت پاسپورٹ کے ذریعے ہو رہی ہے۔

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغانی  شہری  اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 5 نومبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 208 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

7 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک ، 26ہزار 540افغان باشندے واپس چلے گئے ، واپس جانے والے افغانیوں میں 9005 مرد، 7105 خواتین اور 10 ہزار 430 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 710 گاڑیوں میں 760 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گذشتہ ماہ 26 ہزار سے افغانی اپنے ملک واپس چلے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں