پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے ا پنے چاہنے والوں کو کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں نادیہ خان شریک ہوئیں، جہاں اُنہوں نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا۔

- Advertisement -

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے والد میری شادی کے مخالف تھے، انہوں نے اُس وقت مجھے کہا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر سوچ میں پڑ گئی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں تنہا رہ گئی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیریئر بہت اچھا تھا اور میں دنیا بھر میں گھوم رہی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت مناسب نہیں کیونکہ میں صرف 20 سال کی تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے بھی خواب میں دیکھا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے۔

مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان

انہوں نے کہا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی مگر شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں