منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پاکستان ہاکی کے سفیان خان ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی کے نوجوان کھلاڑی سفیان خان کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے نوجوان کھلاڑی سفیان خان کی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے انہیں ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

نوجوان قومی کھلاڑی کو آج اومان میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

- Advertisement -

سفیان نے اس سال اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ حال ہی میں چین میں منعقدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھی چار گول کیے تھے۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے ایف آئی ایچ اسٹارز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان ماہرین کی رائے کے بعد کیا تھا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن ے لیے پانچ دو سے شکست دے کر 8 سال بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں