جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اریج چوہدری نے کراچی میں پیش آنے والا اپنا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج چوہدری نے کراچی میں پیش آنے والا اپنا کیب رائڈ کا خوفناک تجربہ شیئر کر دیا۔

میزبان ندا یاسر کے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ اریج چوہدری نے دیگر اداکارؤں کے ساتھ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک خوفناک تجربہ یاد کیا جب وہ ٹیکسی کی سواری کے دوران اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئیں۔

اداکارہ اریج چوہدری نے کہا کہ ایک بار انہوں نے آن لائن سروس کے ذریعے کیب بکنگ کروائی کیوں کہ مجھے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست سے ملنے کے لیے جلدی میں جانا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں بہت جلدی میں تھی اس وجہ سے یہ چیک کرنے کا موقع نہیں ملا کہ جس ٹیکسی میں بیٹھی ہو وہ آن لائن بک کی گئی گاڑی کے نمبر سے مختلف ہے لیکن جیسے ہی گاڑی چلنے لگی تو میں مصروف ہوگئی‘۔

’’جب اچانک میں نے دیکھا کہ ہم ریسٹورانٹ کے راستے پر نہیں بلکہ ایک سنسان سڑک پر تھے اور ڈرائیور فون پر بات کر رہا تھا اور کسی کو ہدایات دے رہا تھا، مجھے محسوس ہوا کچھ گڑ بڑ ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اچانک میں نے دیکھا کہ کار کو بائیک پر سوار تقریباً پانچ سے چھ لوگوں نے گھیر لیا ہے‘‘

اریج چودھری نے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت گھبرائی ہوئی تھیں، لیکن میں نے اسے اپنے چہرے پر ظاہر نہیں ہونے دیا اور ڈرائیور پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہتھیار اور پاکٹ چاقو کا استعمال کیا اور اسے تیز گاڑی چلانے کو کہا، اور اس طرح میں اغوا کی ممکنہ کوشش سے بچ گئیں۔

خیال رہے کہ اریج چوہدری کو حال ہی میں ختم ہونے والے بلاک بسٹر سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں