کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون کھلاڑی کو کلیئر رن آؤٹ ہونے پر بھی آؤٹ نہیں دیا گیا۔
کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی ویمنز بگ بیش لیگ میں پیش آیا جہاں ہوبارٹ میں سڈنی سکسرز اور ہورکنز کے درمیان میچ میں سڈنی سکسرز کی ایلس پیری کو واضح رن آؤٹ ہونے کے باوجود بھی رن آؤٹ نہیں دیا گیا۔
بگ بیش کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی مذکورہ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلس پیری نے شاٹ کھیلا اور رنز لینے کے لیے کریز سے کافی باہر نکل گئیں۔
قریب کھڑے فیلڈر نے چابکدستی سے گیند وکٹ کیپر کی طرف اچھالی اور جب گیند وکٹوں سے لگی تو ایلس پیری واضح طور پر کریز سے کافی انچ باہر تھیں تاہم انہیں امپائر نے آؤٹ نہیں دیا۔
View this post on Instagram
اس کی وجہ امپائر کی جانبداری نہیں بلکہ فیلڈنگ سائیڈ کی جانب سے رن آؤٹ کی اپیل نہ کرنا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رن آؤٹ ہونے کے باوجود فیلڈنگ سائیڈ کی کسی کھلاڑی نے رن آؤٹ کی اپیل نہیں کی جس کے باعث امپائر نے انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا۔
آئی سی سی قانون کے مطابق اگر فیلڈنگ ٹیم کی جانب سے اپیل نہ کی جائے تو رن آؤٹ ہونے کے باوجود امپائر بیٹر کو آؤٹ قرار نہیں دے سکتا۔
View this post on Instagram
ہورکنز کی یہ غلطی انہیں اتنی مہنگی پڑی کہ پھر ایلس پیری نے 62 گیندوں پر 86 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس اننگ میں انہوں نے 13 بار گیند کو باؤنڈری کے پار بھی پہنچایا۔
View this post on Instagram