کراچی : حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 47لاکھ روپے،61 ہزار کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 2 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر حوالے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں گارڈن ویسٹ اور شرف آباد میں کی گئیں، گرفتار ملزمان عقیل اورسمیرجاوید نے حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ بنا رکھا تھا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ فرضی کاروباری اداروں اور افراد کے 117 دستخط شدہ چیک بک برآمد ہوئی جبکہ کارروائی کے دوران 47لاکھ روپے،61 ہزار کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں دستخط شدہ انفرادی چیک اوربینک ڈپوزٹ سلپ سمیت حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوا جبکہ 2 لیپ ٹاپ،2 کمپیوٹر اور 7 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔
مختلف کاروباری اداروں کی مہریں بھی برآمد کی گئیں تاہم ایف آئی اے نے عقیل، سمیر جاوید اور اویس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔