جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویڈیو: انٹرنیشنل میچ کے دوران کپتان سے جھگڑے کے بعد بولر میدان چھوڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ میں ردوبدل کے معاملے پر فاسٹ بولر کپتان سے ناراض ہوکر میدان چھوڑ گیا۔

یہ واقعہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران پیش آیا جب کیریبئن فاسٹ بولر الزاری جوزف فلیڈ پلیسنگ تبدیل کرنے پر کپتان شائی ہوپ سے تلخ کلامی کے بعد میدان چھوڑ گئے۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میتیھو فورڈ کے ساتھ الزاری نے بولنگ کا آغاز کیا۔

- Advertisement -

الزاری جوزف جب اوور کرانے آئے تو ان کی فیلڈرز پوزیشن پر اپنے کپتان شائی ہوپ سے طویل بحث ہوئی۔ کپتان نے بولر کا مشورہ رد کرتے ہوئے دو سلپ لگائیں۔

اس اوور میں جوزف وکٹ لینے میں کامیاب رہے لیکن وہ کپتان کی فیلڈ پلیسنگ پر خوش نہ تھے اور اوور کے اختتام پر کوچ ڈیرن سیمی کیساتھ باؤنڈری لائن پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FanCode (@fancode)

تاہم الرازی کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ اوور مکمل کرانے کے بعد فیلڈ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے اور ان کی جگہ انکی ہیڈن والش جونیئر نے فیلڈنگ کی۔

بعد ازاں غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بولر دوبارہ میدان پر آئے اور انہوں نے 10 اوورز کے اسپیل میں 45 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے یہ میچ جیت کر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو ایک سے فتح اپنے نام کی۔

دریں اثنا میچ کے بعد ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سمی نے فاسٹ بولر کے رویے کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں ایسے رویے نا قابل قبول ہیں، ہمیں دوست بن کر اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں