جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چیف جسٹس پاکستان کا ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی ، کمیٹی اپنی تجاویز دے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ ،ایف بی آر نمائندے اور ماہر ٹیکس امور پر مشتمل کمیٹی بنادی، چار رکنی کمیٹی اپنی تجاویز دے گی۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے زیرالتوا ٹیکس مقدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس مقدمات میں تاخیر پر عدالتی کارکردگی اور قومی خزانے پر اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے ٹیکس مقدمات تیز اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے مقدمات کے جلد فیصلوں کےلیے بار ایسوسی ایشنز سے معاونت طلب کرلی۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا زیر التوا کیسز کے بیک لاگ پر تشویش کا اظہار

گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے انسداد دہشتگردی عدالتوں میں زیر التوا کیسز کے بیک لاگ پر تشویش کا اظہار کیا تھا.

انسداد دہشتگردی عدالتوں کے انتظامی ججز سے متعلق سپریم کورٹ میں اجلاس منعقد ہوا تھا،اجلاس میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شرکا کو بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلق 2 ہزار 273 کیسز زیر التوا ہیں جس پر چیف جسٹس نے تشویش کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں