اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، خصوصہ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت ، شبلی فراز،شیخ رشید،عمرایوب،راجہ بشارت،سمابیہ طاہر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 11 ملزمان کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

- Advertisement -

عدالت نے بانی پی ٹی ائی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد کی جانے کی کارروائی ملتوی کی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کروانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کو عدالت کے احکامات موصول ہوئے ، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری ہوگی۔

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں آج فردجرم عائد کیے جانے کی کارروائی مقرر تھی۔

گزشتہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئی تھیں تاہم مقدمہ میں نامزد23ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی انسداددہشتگردی نے خصوصی عدالت کے باہر گفتگو میں کہا تھا کہ ہمیں بتایاگیاہے آج فرد جرم عائد کئےجانےکی کارروائی کا امکان ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر کتنے مقدمات ہیں صبح اس عدالت میں،شام اس عدالت میں کیسےمینج کرتےہیں؟ تو رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لمحہ فکریہ ہےہمارے اور حکمرانوں کیلئے،مجھے 28 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، ضمانت پر ہوں،جس طرح ہمیں انہوں نے مصروف رکھا ہے تو کل ان کا بھی وقت آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں