جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

محمد رضوان کرکٹ کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کپتان محمد رضوان ایک قدم دور رہ کر کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے تاہم وہ لیجنڈ وکٹ کیپرز کے ہم پلہ ہو گئے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ون انٹرنیشنل میں پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو صرف 163 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس میں جہاں فاسٹ بولرز کی محنت کارفرما رہی وہیں وکٹوں کے عقب میں کپتان محمد رضوان کی چابک دستی نے بھرپور کردار ادا کیا۔

محمد رضوان نے اس ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کے عقب میں چھ کیچز دبوچ کر کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ون ڈے میچ میں وکٹوں میں چھ شکار کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل 8 کرکٹرز ایک میچ میں 6 کیچز لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اگر محمد رضوان، ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ نہ کرتے تو سات شکار کے ساتھ وہ عالمی ریکارڈ بنا لیتے۔

انہوں نے کینگرو کپتان پیٹ کمنز سمیت اسٹیو اسمتھ، جوش انگلس، مارنس لبھوشن، ایرون ہارڈی اور مچل اسٹارک کا وکٹوں کے پیچھے شکار کیا۔ ان میں سے چار شکار حارث رؤف کی گیندوں پر جب کہ ایک ایک حسنین اور نسیم شاہ کی گیندوں پر کیا۔

محمد رضوان سے قبل ا یڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کر چکے ہیں۔

دوسرا ون ڈے: شاہینوں کے سامنے کینگروز پسپا، 163 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں