جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’سدھو موسے والا از بیک‘ شبھدیپ موسے والا کی تصویر پہلی بار سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

گلوکار سدھو موسے والا کے والد بلکار سنگھ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں ننھے شبھدیپ کو مسکراہٹ لیے اپنے والد کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکی والدہ چرن کور بھی ساتھ ہی موجود ہیں۔

- Advertisement -

دوسری پوسٹ میں انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سدھو موسے والا، ان کے والدین اور چھوٹے بھائی کی تصویریں دکھائی گئیں۔

 تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ نظر میں ایک خاص گہرائی ہوتی ہے جو ہماری زندگیوں کی ہر حقیقت کو سمجھتی ہے، نظر  میں ایک بے قیمت روشنی ہوتی ہے جو الفاظ اور چہرے کی معصومیت سے باہر ہے۔

’’ جو ہمیشہ ہمیں یہ محسوس کراتی ہے کہ وہ چہرہ جو آنسؤں کے ساتھ خدا کے سپرد کیے گئے اور جو ہمارے درمیان نہیں رہے وہ چہرہ خدا کی برکتوں اور تمام بھائیوں اور بہنوں کی دعاؤں کے ساتھ اب ایک چھوٹے روپ میں ہمارے درمیان ہے‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو سراہا اور محبت کا اظہار کیا، صارفین نے لکھا کہ ’سدھو از بیک‘، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ چھوٹا سدھو اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کی موت کے 22 ماہ بعد انکے والدین کے ہاں شبھدیپ سنگھ کی پیدائش ہوئی، اُس وقت بلکار سنگھ نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کے ساتھ سدھو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں