پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دوران میچ میدان چھوڑنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی کو سزا مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان سے جھگڑے کے بعد میدان چھوڑنے والے ویسٹ انڈین بولر الزاری جوزف کو سزا مل گئی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 27 سالہ فاسٹ بولرز کو آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر 2 میچز کے لیے معطل کر دیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ یہ واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب فاسٹ بولر الزاری جوزف نے واقعے پر معافی مانگی ہے اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کپتان شائے ہوپس، اپنے ساتھیوں اور منیجمنٹ سے معافی مانگتا ہوں۔

یاد رہے کہ الزاری گزشتہ روز بارباڈوس میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں اس وقت فیلڈ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے تھے جب فیلڈ پلیسنگ کے معاملے پر ان کی کپتان شائی ہوپ سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی نے بھی فاسٹ بولر کے اس رویے کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

ویڈیو: انٹرنیشنل میچ کے دوران کپتان سے جھگڑے کے بعد بولر میدان چھوڑ گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں