اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

‘ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک ہرسیاسی آدمی دہشت گردہے، بانی اڈیالہ میں مگرپاکستان جیل بناہواہے

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی کا سفر شروع ہونا چاہیے،اچھی بات ہے کہ بین الاقوامی برادری پاکستانیوں کی قید کا نوٹس لے رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہو

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اڈیالہ کا دروازہ نہیں کھولنا بلکہ وہ بنیادی حقوق کا نوٹس لیں گے، ملک کے حالات ٹرمپ یا ایلون مسک نے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکہ کی گانگریس نے ہی قانونی پوزیشن دی ہوئی ہے، ٹرمپ اس پر نوٹس لیں گے جس پر جو بائیڈن نے عمل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، تلخیاں کم اور گرینڈ ڈائیلاگ شروع کئے جائیں، جو ترامیم ہورہی ہیں اس سے ملک میں استحکام نہیں آئے انتشار پھیلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں 200 ویں پیشی ہے لیکن نہ یہ پتہ ہے الزام کیا ہے نہ پتہ ہے تفتیش کیا ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں