آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی شاندار فتح نے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کو بھی قومی ٹیم کی تعریف پر مجبور کر دیا۔
پاکستان ٹیم کی اس شاندار یادگار فتح پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے گرین شرٹس کے کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ واہ! پاکستان کی کیا کارکردگی ہے۔
مائیکل وان نے اپنے اسی بیان میں آگے نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب کی تعریف کی اور لکھا کہ صائم ایک نوجوان باصلاحیت کھلاڑی کی طرح دکھائی دیا۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ صائم نے جس طرح کی آج کارکردگی دکھائی ہے، لگتا ہے کہ آنے والے کئی سالوں تک وہ پاکستان ٹیم کی کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں فتوحات میں کردار ادا کرتا رہے گا اور پاکستان کرکٹ میں بڑا نام پیدا کرے گا۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرا ون ڈے میچ ان کے کیریئر کا بھی دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ تھا جس میں میں صائم ایوب نے 71 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر روشن مستقبل پر دستک دے دی ہے۔
دنیا کی بہترین بولنگ اٹیک کے خلاف انہوں نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں سے سجی یہ شاندار اننگ کھیلی۔