قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کیا پلان بنایا تھا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
حارث رؤف کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز پر ڈھیر ہوئی، پاکستان نے 164 رنز کا ہدف باآسانی 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے 82 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں پانچ چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے شامل تھے، عبداللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ نآٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ بولر کوئی بھی ہو بال تو ہاتھ سے ہی کروارہا تھا، بس گیند کو دیکھنا ہے اور خود پر بھروسہ رکھ کر شاٹ کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلان یہی تھا کہ نتائج کا نہیں سوچیں گے، مثبت انداز میں کھیلیں گے۔
صائم ایوب نے کہا کہ حارث رؤف نے دباؤ بنایا، دوسرے بولرز نے بھی ان کو سپورٹ کیا۔