جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کی ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلوی بیٹنگ کا بھرکس نکال دیا، ان کی شاندار بولنگ کی ویڈیو دیکھیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

حارث رؤف کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے جوش انگلس کو 18 رنز پر کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، مارنوس لبوشین بھی 6 رنز پر حارث کا نشانہ بنے۔

ایرون ہارڈی، گلین میکسویل اور کپتان پیٹ کمنز کو بھی حارث رؤف نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز پر ڈھیر ہوئی، پاکستان نے 164 رنز کا ہدف باآسانی 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

صائم ایوب نے 82 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں پانچ چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے شامل تھے، عبداللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ نآٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں