جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ملزمان نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر جعلی کرنسی نوٹس بنا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے جعلی کرنسی نوٹس چھاپ کر بازاروں سے خریداری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سون بھدرا ضلع میں جعلی کرنسی نوٹس بنانے اور 30,000 مالیت کے ڈمی نوٹوں کو بازاروں میں استعمال کرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آئی۔

ملزم ستیش رائے اور پرمود مشرا کمپیوٹر پرنٹر پر 10 روپے کے اسٹامپ پیپر پر 500 روپے کے جعلی نوٹس چھاپتے تھے، ملزمان نے مرزا پور سے اسٹامپ پیپر خریدے تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ تمام جعلی نوٹوں پر ایک ہی سیریل نمبر چھاپا گیا تھا جس کی وجہ سے ملزمان تک پہنچے۔

ملزمان سون بھدر کے رام گڑھ بازار میں جعلی کرنسی نوٹوں کے ذریعے مزید 10 ہزار روپے کی خریداری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کالو سنگھ نے بتایا کہ 500 روپے کے 20 جعلی نوٹ ملے ہیں، دکانداروں میں سے کوئی جعلی نوٹوں کو شناخت نہیں کر سکا کہ یہ اصلی ہیں یا نقلی۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر جعلی نوٹس بنائے۔

جعلی کرنسی نوٹوں کے علاوہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک آلٹو کار، نوٹوں کی چھپائی کیلیے استعمال ہونے والا سامان، لیپ ٹاپ، پرنٹر اور 27 اسٹامپ پیپرز برآمد ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں