جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایمسٹرڈیم میں اسرائیلیوں پر حملہ، حماس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین میں مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام ایمسٹرڈیم جیسے واقعات کا باعث بنتے ہیں۔

ایمسٹرڈیم میں فٹبال میچ کے دوران فلسطینی اور اسرائیلی حامیوں میں جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے حماس نے کہا کہ ایمسٹرڈیم میں واقعات غزہ میں اسرائیل کے مسلسل قتل عام کے ردعمل کی عکاسی ہیں یہ واقعات تصدیق ہیں غزہ میں نسل کشی روکنے کیلئے عالمی برادری نےکچھ نہیں کیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کیلئےضروری ہے غزہ میں نسل کشی کاخاتمہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

ایمسٹرڈیم میں یوروپا لیگ کے میچ کے دوران اسرائیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہو گیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے گیارہ اسرائیلی زخمی ہوئے جب کہ دو اسرائیلی فٹ بال شائقین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

ایمسٹرڈیم میں موجود اسرائیلی شہریوں کو ہوٹلوں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی۔ میچ کے بعد فلسطینی حامی مظاہرین اور اسرائیلی شائقین کے درمیان پُرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں