جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی سے ملنے جائیں ہم سہولت کار بنیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی سے ملنے جائیں ہم سہولت کار بنیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کی اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جارہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اللہ کرے فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل چلے جائیں تو ہم سہولت کار بنیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مولانا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو اور تصویر جاری ہو، ملاقات ہوگی اور تصویر جاری ہوگی تو یہ نوجوانوں کے لیے اچھا پیغام ہوگا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سب جانتے ہیں بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں مولانا کے لیے کیا کہتے تھے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ٹرمپ کی کامیابی اچھی بات ہے امید ہے امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے، پاکستان خود مختار ملک ہے نہ ہم نے کبھی مداخلت کی نہ امریکا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتیں کریں گی۔

26ویں ترمیم سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم بینظیر کا خواب تھا تاکہ ادارے آزاد اور خود مختار ہوں، ترمیم بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کے خلاف نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر 2006 سے کام ہورہا تھا، اس وقت کسی کو معلوم نہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی وزیراعظم بنیں گے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ بتانا چاہتا ہوں ترمیم کے مسودے پر بانی پی ٹی آئی کے بھی دستخط ہیں، مولانا کے دستخط نہیں مگر مسودے کی تیاری اور تحریر پر حمایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں