جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گمشدہ سموسوں پر پولیس اہلکار مشکل میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مبینہ طور پر سیاست دان کی سموسوں کی پلیٹ کھانے پر پانچ پولیس اہلکار مشکل میں آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیاست دان کی گمشدہ سموسوں کی پلیٹ کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، پانچ پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر سموسے کھانے پر کارروائی کا سامنا ہے۔

بھارت میں سموسوں کی پلیٹ سرکاری استقبالیہ کا حصہ ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

تاہم گزشتہ ماہ ہماچل پردیش میں شمالی ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو سرکاری دورے پر تھے اور ان کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پانچ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ کے سموسوں کی پلیٹ کھالی جس پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے سموسوں کی پلیٹ کھانے کے الزام پر پانچ پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کرکے طرز عمل کی وضاحت کرنے کا کہا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد سینئر افسر ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں