جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمان میں کن افراد کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

عمان کی الشوریٰ کونسل کے اقتصادی اور مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین احمد الشرقی نے بتایا ہے کہ کن افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

الشوریٰ کونسل کے چیئرمین الشرقی کا کہنا ہے کہ ان افراد کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا جو ماہانہ پچیس سو ریال یا تیس ہزار ریال سالانہ سے کم تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

الشرقی کا کہنا تھا کہ ہم نے انفرادی انکم ٹیکس قانون کے مسودے کے 29 سے زیادہ آرٹیکلز میں ترمیم کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس ان لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جن کی سالانہ آمدنی تیس ہزار ریال سے زائد ہے۔

الشرقی نے بتایا کہ انفرادی انکم ٹیکس کے حوالے سے مسودہ قانون کا مطالعہ کیا گیا ہے اور اس کے فوائد اور نقصانات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کا ایک بڑا طبقہ ہے جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں