اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

لندن میں قاضی فائز عیسیٰ‌ کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے واقعے میں 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاسپورٹ حکام نے قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے میں 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ایل میں لندن میں مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کا نام شامل ہے۔

- Advertisement -

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق کا نام بھی شامل ہے جبکہ بہن کے کینسر کا علاج کروانے جانے والی ملائکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں : قاضی فائز پر حملہ، پاکستانی ہائی کمیشن کو برطانیہ میں قانونی کارروائی کی ہدایت

ذرائع کے مطابق وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، پرویز علی، رخسانہ کوثر ودیگر کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، زو احمد، رحمان انور، محمد صادق خان، خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو مقدمے میں نامزد ہیں جبکہ تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں